Saturday, 23 June 2012

ودی – فقہی احکام

,


مردانہ عضو تناسل سے خارج ہونے والی تین رطوبتوں میں سے زرد یا مٹیالے رنگ کی ایک رطوبت ودی کہلاتی ہے، جو بسا اوقات پیشاب سے پہلے یا بعد میں خارج ہوتی ہے۔
* ودی کے خارج ہونے سے غسل واجب نہیں ہوتا، تاہم وضو ٹوٹ جاتا ہے۔
Read more

احتلام کی فرضی تباہ کاریاں

,


احتلام سے بندے کو دماغی کمزوری ہو جاتی ہے اور اس کا حافظہ بری طرح متاثر ہوتا ہے۔ پڑھائی میں دل نہیں‌ لگتا۔ یاد کیا ہوا سبق بھول جاتا ہے۔ نظر کمزور ہو جاتی ہے۔ اعصابی کمزور پڑ جاتے ہیں۔ مریض اکثر گھبراہٹ کا شکار رہتا ہے۔ اس کے دل کی دھڑکن تیز رہتی ہے۔ اکثر آنکھوں‌ کے آگے اندھیرا چھا جاتا ہے۔ چستی و چالاکی بالکل ختم ہو جاتی ہے اور بندہ تھکا تھکا سا رہتا ہے۔ چہرہ بے رونق ہو جاتا ہے اور جسم کمزور پڑ جاتا ہے۔ تھوڑا سا جسمانی کام کرنے سے بندہ تھک جاتا ہے۔ کسی کام میں دل نہیں‌ لگتا۔ کمر اور ٹانگوں‌ میں‌ درد رہتا ہے۔ مزاج چڑچڑا ہو جاتا ہے اور وہ احساس کمتری کی وجہ سے کسی سے آنکھ ملا کر بات نہیں‌ کر سکتا۔
Read more

خود لذّتی کرتا ہُوں/کرتی ہُوں،کیا کوئی ایسا طریقہ جس کے ذریعے اِس عادت کو کنٹرول کیا جاسکے ؟

,


خودلذّتی کا عمل ایک عام عمل ہے جسے تقریبأٔ تمام مَرد اور عورتیں ،اپنی زندگی کے کسی نہ کسی مرحلے میں اختیار کرتی ہیں ۔طبّی لحاظ سے ،خودلذّتی کے عمل سے کوئی ذیلی اثرات نہیں ہوتے ۔تاہم اگر آپ اِس عمل سے بے چینی محسوس کرتے ہوں تو اِس عمل کو ترک کرنے کا فیصلہ آپ خود ہی کر سکتے ہیں۔ہم سمجھتے ہیں کہ جس عمل سے آپ مطمئن نہیں اُسے ترک کردینے کے لئے صِرف آپ کی قوّتِ اِرادی اور آپ کے عزم کی ضرورت ہے ۔اِس مقصد کے لئے کوئی دوا تجویز نہیں کی جاسکتی ۔خود لذّتی کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے ذیل میںچند تجاویزدرجِ ذیل ہیں۔

1 اِس بات کافیصلہ کیجئے کہ خودلذّتی کے عمل کی رعداد کے بارے میں آپ کو فکر کرنے کی ضرورت ہے یا نہیں۔یہ عمل اُس صورت میں مسئلہ بن جاتا ہے جب اِس کی وجہ سے آپ کی زندگی اور آپ کے تعلقات پرروز مرّہ منفی اثرات مُرتّب ہو رہے ہوں۔اگر خود لذّتی کے عمل میں بہت زیادہ وقت صَرف ہورہاہے اور دِیگر اہم کاموں کے لئے وقت نہیں بچ رہا ہو تو آپ کو اپنا روّیہ تبدیل کرنا چاہئے ۔
2 آپ کو اِس کا سبب معلوم کرنے کی کوشش کرنا چاہئے ۔آپ کو معلوم کرنا ہوگا کہ خود لذّتی کا عمل بہت زیادہ کرنے کا سبب کیا ہے ۔اگر آپ خود لذّتی کے عمل کو صِرف روکنے کی کوشش کریں گے تو اِس عادت کے دوبارہ پلٹ آنے کے اِمکانات بہت زیادہ ہوں گے۔لہٰذا کیا آپ کو معلوم ہے کہ آپ خود لذّتی کا عمل کیوں کرتے ہیں ؟شاید آپ کے سامنے یہ بات آئے کہ آپ بوریت ختم کرنے،ذہنی تناؤ سے نجات حاصل کرنے،یا اپنی تنہائی ختم کرنے کے لئے ،خودلذّتی کا عمل کرتے ہیں ۔
ذہنی طور پر پُرسکون ہوجائیے اور غور کیجئے کہ آپ کو خود لذّتی کے عمل کی ضرورت کیوں محسوس کرتے ہیں۔آپ کس بات سے فرار حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں؟ علامات پر توجّہ نہ دینے کی کوشش کیجئے۔خود لذّتی کا عمل کرنے کا حقیقی سبب یہ نہیں ہے کہ اِس کے ذریعے مُسّرت کے احساسات پیدا ہوتے ہیں ۔اپنی ذات کا گہرا جائزہ لیجئے ۔ہو سکتا ہے کہ آپ کو اپنے جذبات کو سمجھنے کے لئے،علاج کی ضرورت پیش آئے۔
3 اپنے احساسات سے نمٹنا سیکھئے۔ ہو سکتا ہے کہ آپ میں ،اپنے احساسات کی درست طور پر دیکھ بھال کرنے کا طریقہ معلوم کرنے کی صلاحیت نہ ہو یا ابھی آپ نے یہ صلاحیت حاصل ہی نہ کی ہو۔ہم جو محسوس کرتے ہیں وہ ہمارے خیالات کا نتیجہ ہوتا ہے ۔ہمارے خیالات کی بنیاد ، دُنیا کے بارے میں ہماری تعبیر و تشریح پر مبنی ہوتی ہے ۔آپ طے کرتے ہیں کہ آپ کے احساسات کیا ہوں گے۔بوریت کی وجہ سے خود لذّتی کا عمل کرنا اِس وجہ سے ہوتا ہے کہ آپ نے بور ہونے کا فیصلہ کیا ۔کوئی بھی آپ کو بوریت کا احساس نہیں دِلاتا بلکہ آپ نے خودہی بور ہونے کا فیصلہ کیا ہوتا ہے۔
4 کثرت سے خود لذّتی کرنے کے عمل کی عادت کو اپنے خیالات میں تبدیلی لانے کے ذریعے ختم کیا جا سکتا ہے۔آپ کو اپنے مسائل کے حل کے لئے ،خود لذّتی کا عمل کرنے کی اِجازت نہیں دینا چاہئے ۔اپنی زندگی سے زیادہ لطف حاصل کرناسیکھئے ۔اِس طرح آپ کو معلوم ہوجائے گا کہ اب آپ کو خود لذّتی کا عمل کرنے کی اِس قدر خواہش نہیں ہے۔
5 یہ بات معلوم کیجئے کہ دِن کے کن حِصّوں میںسب سے بڑا مسئلہ پیدا ہوتا ہے ۔دِن کے ایسے حِصّوں کے بارے میں جاننے سے آپ کو خود لذّتی کے عمل پر قابو پانے میں مدد مِل سکتی ہے۔ایسا منصوبہ بنائیے جو دِ ن کے سب سے مشکل حصّوں سے نمٹ سکے ،مثلأٔ جب آپ رات کے وقت لیٹتے ہیں تو آپ کو بڑی کوشش کرنا پڑتی ہے ۔آپ کو ورزش کے ذریعے مَردانہ ہارمون ٹیسٹوس ٹیرون کی سطح کو کم کرنے کی کوشش کرنا چاہئے ۔ورزش سے آپ کے تناؤ کو کم کرنے میں مدد مِل سکتی ہے اور آپ کو نیند جَلد آسکتی ہے ۔ایسے اوقات معلوم کیجئے جب آپ کو سب سے زیادہ جدوجہد کرنا پڑتی ہے۔
6 چند ایسے طریقے معلوم کرنے کی کوشش جن کے ذریعے ہر دِن آپ کی شخصیت نئی اور بہتر ہوجائے۔آپ زیادہ پُر اعتماد ہوجائیں گے اور باہر جا سکیں گے۔آپ کو اپنے سوچنے کا انداز ہر روزضرور تبدیل کرنا چاہئے۔آپ اپنے آپ سے خوش ہوجائیں گے خواہ یہ بات شروع میں عجیب معلوم ہو۔
7 اپنی عادات کو تبدیل کیجئے ۔اگر آپ بوریت کی کیفیت کوکافی وقت جاری رکھتے ہیں اور صِرف عریاں فلمیں دیکھتے رہتے ہیں ،تو خود لذّتی کی عادت پر قابو پانا مشکل ہوجائے گا ۔اپنے گھر سے باہر نکلئے اور لوگوں سے ملاقات کیجئے۔جنسی تناؤ کو ختم کرنے کے لئے کوئی دُوسرا طریقہ معلوم کرنے کی کوشش کیجئے ،او ردُوسرے افراد سے صحت مند تعلقات قائم کرنے کی کوشش کیجئے۔
8 متبادل منصوبہ رکھئے ۔جب خود لذّتی کرنے کی خواہش کا زور ہو توکچھ اور کرنے کا متبادل منصوبہ ہونا اہم بات ہے ۔خود لذّتی کے خیالات کو ،ربر بینڈکے ذریعے چَوٹ لگانے سے ہٹایا جاسکتا ہے ۔مقصد خود کو نقصان یا چَوٹ پہنچانا نہیں ہے بلکہ اپنے ذہن سے خود لذّتی کا خیال دُور کرنے کا اِمکان پیدا کرنا ہے۔
٭ اگر آپ کو بستر پر جانے پر خود لذّتی کا عمل کرنے کی خواہش ہوتی ہے تو پہلے ،ورزش کیجئے اور توانائی صَرف کیجئے ۔کوشش ترک نہ کیجئے! آپ کو مدد کی ضرورت پیش آسکتی ہے ،لیکن مثبت انداز میں سوچنے کی کوشش کیجئے اور خود کو یقین دِلائیے کہ آپ خود لذّتی کی عادت کو چھوڑ سکتے ہیں اور اِسے چھوڑدیں گے۔
٭ یاد رکھئے کہ اصل مسئلہ آپ کے ذہن میں ہے ،اگر آپ چاہیں تو ایک قِسم کے خیالات کو دوسری قِسم کے خیالات سے تبدیل کر سکتے ہیں۔آپ میں اِسے روکنے کی قوّت موجود ہے۔
٭ اپنے کمپیوٹر کو ایک ایسی جگہ رکھ دیجئے جہاں دُوسرے لوگ بھی اِسے دیکھ سکتے ہوں،اِس طرح عریاں فلمیں دیکھنے کے دوران خود لذّتی کا عمل کرنے کی عادت کو روکنے میں مدد مِل سکتی ہے ۔
٭ ہو سکتا ہے کہ آپ اپنے کمپیوٹر پر ایسا سوفٹ وےئر /پروگرام ڈالنا چاہتے ہوں جس کی وجہ سے عریاں فلمیں دیکھنا ممکن نہ رہے۔خواہ آپ کو اِس سوفٹوئیر/پروگرام کو روکنے کا پاس ورڈ معلوم ہو، تب بھی آپ کو یہ خیال ضرور آئے گا کہ آپ کو کچھ اور کرنا چاہئے۔
٭ خود لذّتی کے عمل سے ہمیشہ کے لئے گریز کرنے کی کوشش نہ کیجئے ،صِرف اِس کی تعدا کو کم کرنے کی کوشش کیجئے تاکہ آپ کے پاس معاشرتی مَیل جول کے لئے وقت دستیاب ہوسکے۔
Read more

سرعت انزال ?مجھے جنسی ملاپ سے پہلے انزال ہوجاتا ہے

,


سُرعت انزال ایسی صورت کو کہتے ہیں جب معمولی جنسی تحریک کے نتیجے میں،دخول سے پہلے ،دخول کے ساتھ ہی یا دخول سے تھوڑی دیر بعد ، مستقل طور پر یا باربار انزال ہو جائے ۔ اِس سلسلے میں مختلف سطحوں پر علاج دستیاب ہیں یعنی نفسیاتی، روّیوں اور ادویات کے لحاظ سے علاج کیا جاتا ہے۔اِس ویب سائٹ پر روّیوں میں تبدیلی کے حوالے سے توجّہ دی جاتی ہیں۔اِس کے لئے وقت اور عزم کی ضرورت ہوتی ہے ،لہٰذا مستقل مزاجی سے اِن اُصولوں پر عمل کرنا چاہئے ۔ روّیوں کے علاج میں بعض مخصوص طریقوں سے عضو تناسل کی کارکردگی بڑھائی جاتی ہے۔اِس سلسلے میں ماسٹرز اینڈ جانسن نے دَو طریقے وضع کئے تھے یعنی ’’وقفہ کرنا‘‘ اور ’’عضو تناسل کو انگلیوں سے دبانے ‘‘ کے طریقے۔ ذیل میں اِن طریقوں کے مرحلے بیان کئے گئے ہیں:

1 خاتون ساتھی کوآہستہ آہستہ اپنے مَرد ساتھی کو جنسی تحریک دینا شروع کرنا چاہئے ،اور اُس کے جذبات میں شّدّت کو محسوس کرتے ہی رُک جانا چاہئے،کیوں کہ جذبات کی شِدّت کی وجہ سے انزال کو روکنا نا ممکن ہوجاتا ہے۔
2 اِس کے بعد خاتون کو اپنے ساتھی کے عضو تناسل کو اِس کے سر سے فورأٔ نیچے والے حِصّے پر اپنی انگلیوں سے دباؤ ڈالنا چاہئے ۔اِ س عمل سے کچھ بے آرامی ہو سکتی ہے لیکن درد نہیں ہو گا۔ (اِس عمل کو دیکھنے کے لئے درجِ ذیل
3 جب مَرد ساتھی کو یہ محسوس ہو کہ اب انزال نہیں ہوگا تو جنسی تحریک دُوبارہ شروع کی جائے ۔
4 اِس عمل کو مشق کے لئے کم از کم دَس باریا اِس سے زائد مرتبہ دُہرانا چاہئے ۔عضو تناسل کو چکنا کرنے کے لئے KYجیلی استعمال کی جا سکتی ہے تا کہ فُرج جیسی چکنائی کا احساس پیدا ہو سکے۔
(اکثر مَرد اِس طریقے سے رفتہ رفتہ نہ رُکنے والے انزال کی ضرورت میں کمی محسوس کرنے لگتے ہیں)
5 کچھ عرصہ اِس عمل کی مشق کرنے کے بعد ،متعلقہ مَرد اور عورت ایک دُوسرے کے سامنے ،اِس طرح مُنہ کرکے بیٹھ سکتے ہیں کہ عورت کی ٹانگیں مَرد کی ٹانگوں کے اُوپر رکھی ہوں ۔اِس طرح وہ مَرد کے عضو تناسل کو قریب سے تحریک دے سکتی ہے اور پھر اپنی فُرج کے مُنہ کے ساتھ رگڑ کے ذریعے تحریک دے سکتی ہے ۔جب کبی مَرد کو جذبات میں شِدّت محسوس ہو نے لگے تو عورت اُس کے عضو تناسل کو انگلیوں سے دبانے والا طریقہ اختیار کرسکتی ہے اوو اُسے ہر قِسم کی جنسی تحریک کو روک دینا چاہئے یہاں تک کہ مَرد کے جذبات کافی حد تک کنٹرول ہو جائیں اور جنسی تحریک کا عمل دُوبارہ شروع کیا جائے۔
بالآخر جنسی ملاپ کی کوشش کی جائے،جس میں عورت مَرد کے اُوپر ہو تا کہ ضرورت پڑنے پر وہ فورأٔ عضو تناسل سے الگ ہوجائے اور اِس پر اپنی انگلیوںسے دباؤ ڈالے تاکہ مَرد کی انزال ہونے کی کیفیت کو ختم کیا جاسکے۔
اکثر جوڑوں کے لئے یہ طریقہ مفید ثابت ہوتا ہے۔ یہ طریقہ خاتون ساتھی زیادہ جنسی بیداری پیدا کرنے کرنے میں معاون ہوتا ہے اور خاتون جذباتی عروج جَلد حاصل کر لیتی ہے کیوں کہ اِس طریقے میں دخول سے پہلے کی جنسی سرگرمی کو زیادہ وقت مِلتا ہے۔
اگر کسی مَرد کو جلد انزال ہو جائے اور اِس سے چند منٹ بعداُس کے عضو تناسل میں دُوبارہ تناؤ پیدا ہو جانے کی صورت میں اُسے زیادہ بہتر کنٹرول محسوس ہو گا۔لہٰذا:
٭ بعض معالجین، مَردوں(خاص طور پر نو عمر مَردوں کو) کو،جنسی تعلق اختیار کرنے سے ایک سے دَو گھنٹے پہلے، خود لذّتی کا عمل (یا اپنی ساتھی سے تیز تر جنسی تحریک کے ذریعے جذباتی عروج حاصل کرنے کا ) کرنے کامشورہ دیتے ہیں ۔
٭ دُوبارہ جذباتی عروج حاصل کر نے کے لئے عام طور پر کافی وقت درکار ہوتا ہے ،اِس طرح مَرد کافی بہتر کنٹرول حاصل کر سکتے ہیں۔
٭ بڑی عمر کے مَردوں کے لئے یہ طریقہ زیادہ مؤثر نہیں ہے کیوں کہ بڑی عمر کے مَردوں کو پہلی بار انزال کے بعد ،عضو تناسل میں دُوبارہ تناؤ حاصل کرنے میں دُشواری پیش آسکتی ہے ۔لہٰذا بڑی عمر کے مَردوں کو یہ طریقہ استعمال نہیں کرنا چاہئے کیوں کہ اِس طرح اُن کے اعتماد میں کمی آسکتی ہے اور ثانوی نا مَردی پیدا ہو سکتی ہے۔
اِس مسئلے کے حل کے لئے بازار میں بہت سی ادویات دستیاب ہیں لیکن اِن ادویات کو کسی ماہر کے مشورے کے بغیر استعمال نہیں کرنا چاہئے ۔اص مسئلے کے حوالے سے پہلے آپ کو کسی اچھے یورولوجسٹ سے مشورہ کرنا چاہئے جو یہ جائزہ لے گا کہ آپ کے لئے کون سا علاج زیادہ مؤثر ہوگا یعنی روّیے میں تبدیلی یا ادویات کا استعمال
Read more

عضو تناسل کی لمبائی

,


عضو تناسل کی لمبائی
عام طور پر مَرد اپنے عضو تناسل کی لمبائی سے مطمئن نظر نہیں آتے۔مطالعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ 75فیصد لوگ اپنے عضو تناسل کی لمبائی سے مطمئن نہیں ہوتے۔ یہاںموازنے کے لئے چند اعدادوشُمار درج کئے گئے ہیں:
ؑعضو تناسل کی اوسط لمبائی
سنگا پور کے روزنامہ Strait Times میں 2000 ؁ء میں شائع ہونے والے سروے کے مطابق ،جنوبی ایشا کے مَردوں کے عضو تناسل میں تناؤ نہ ہونے کی حالت میں اِس کی گولائی 3.14 سے 4.13 اِنچ تک ہوتی ہے ، اور عضو تناسل میں تناؤ نہ ہونے کی حالت میں اِس کی لمبائی 2.36 سے 4.92 اِنچ تک ہوتی ہے۔عضو تناسل میں تناؤ ہونے کی حالت میںاِس کی گولائی 3.66 سے 5.11 اِنچ تک ہوتی ہے ، اور عضو تناسل میں تناؤ ہونے کی حالت میں اِس کی لمبائی 3.74 سے 5.70 اِنچ تک ہوتی ہے۔

بہت سے عوامل کی وجہ سے عضو تناسل میں 2اِنچ یا اِس سے زائد عارضی طور پرکمی آسکتی ہے ۔مثال کے طور پر ،ٹھنڈا موسم یاتیراکی کرنا ،لہٰذا اگر آپ کے عضو تناسل کی لمبائی اگر اوسط لمبائی سے کم ہو تو آپ کو فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں۔
اگرچہ یہ حقیقت ہے کہ بعض مَردوں کے عضو تناسل کی لمبائی زیادہ ہوتی ہے اور بعض مَردوں کے عضو تناسل کی لمبائی کم ہوتی ہے ۔بالکل اسی طرح جیسے بعض افراد کے پاؤں چھوٹے ہوتے ہیں اور بعض افراد کے پاؤں بڑے ہوتے ہیں ،تاہم عضو تناسل کی پیمائش مَردانگی کی علامت نہیں ہے۔
اکثر لوگوں کا خیال ہے کہ لمبے قد والے مَردوں کے عضو تناسل کی لمبائی بھی زیادہ ہوتی ہے،لیکن یہ بات مکمل طور پر دُرست نہیں ہے۔
یہ بات بھی بتانا ضروری ہے کہ عضو تناسل کی لمبائی اور نسل میں کوئی تعلق نہیں ہوتا ۔
عضو تناسل کی لمبائی صِرف اُس صورت میں مسئلہ بنتی ہے اگر اِس کی وجہ سے جنسی ملاپ میں خلل واقع ہوتا ہو۔
یہ بات بھی یاد رکھنے کے قابل ہے کہ عضو تناسل کی لمبائی اور نسل کے درمیان کوئی تعلق نہیں ہوتا۔
عضو تناسل کی لمبائی کے معاملات:
نارمل عضو تناسل کی جسامت اور بناوٹ مختلف انداز کی ہوتی ہے ۔زیادہ صورتوں میں جسمانی بناوٹ کے لحاظ سے عضو تناسل میں کچھ خم پایا جاتا ہے۔اور یہ خم کوئی غیر نارمل بات نہیں ۔دراصل ،تحقیق کے مطابق ،اِس خم کی وجہ سے منی کے جرثوموں کو ،فُرج کے اندر پہنچانے میں آسانی ہوتی ہے ۔عضو تناسل کی بناوٹ صِرف اُس صورت میں مسئلہ بنتی ہے جب اِس کی وجہ سے جنسی ملاپ میں خلل واقع ہوتا ہو۔
عضو تناسل میں بہت زیادہ خم ہونا ،اور اِس صورت میں اگر عضو تناسل میں تناؤ نہ ہو تب بھی خم پر سختی محسوس ہوتی ہے۔اِس کیفیت کو Peyronie’s Disease کہا جاتا ہے۔یہ کیفیت موروثی طور پر(خاندان کے افراد میں)ہو سکتی ہے یا چوٹ وغیرہ کی وجہ سے پیدا ہوسکتی ہے۔ایسی صورت میں جنسی ملاپ شدیدتکلیف دہ ہوسکتا ہے یا جنسی ملاپ کے نتیجے میں ،فُرج کے عضلات کو زخم یا نقصان پہنچ سکتا ہے۔عضو تناسل کے خم پر یہ سختی fibrosis کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے ۔fibrosis کی وجہ سے عضو تناسل کے عضلات کی لچک متاثر ہوتی ہے اور تناؤ کی حالت میں عضو تناسل میں خم کا سبب بنتی ہے ۔نتیجے کے طور پر عضو تناسل میں تناؤ اور جنسی ملاپ دونوں ہی تکلیف دہ ہوجاتے ہیںاور متعلقہ فرد کو اِس کیفیت کا علاج کروانا پڑتا ہے۔
تناظر کا مسئلہ
مسئلہ یہ ہے کہ ہر مَرد اپنے عضو تناسل کوایک محدود زاویہ نگاہ سے دیکھ سکتا ہے۔ جس زاویے سے آپ اپنے عضو تناسل کو دیکھ سکتے ہیں ،اس زاویے سے عضو تناسل اپنی حقیقی جسامت اور لمبائی سے چھوٹا نظر آتا ہے ۔ لیکن جب کسی دُوسرے مَرد کے عضو تناسل پر نظر ڈالی جاتی ہے تو زاویے کا مسئلہ پیدا نہیں ہوتا اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ دُوسرے مَردوں کا عضو تناسل جسامت اور لمبائی کے لحاظ سے بہتر ہے۔
زندگی بھر اِس قِسم کے موازنے سے(اور تقریبأٔ ہر مَرد ،کسی دُوسرے مَرد کے عضو تناسل پر نظر پڑنے سے اپنے ذہن میں ایسا موازنہ کرتا ہے) آ پ میں کچھ کمی ہونے کا احساس آسانی سے پیدا ہوسکتا ہے۔
جو کچھ آپ عُریاں فلموں میں دیکھتے ہیں ،وہ مناظر حقیقی یا قدرتی نہیں ہوتے ۔ ممکن ہے کہ اِن فلموں کے اداکار ،اپنی کارکردگی کو بڑھانے والی ادویات استعمال کرتے ہوں ۔ یہ بات یاد رکھئے کہ اِن فلموں کا مقصد اپنے ناظرین کو ذہنی تحریک دینا ہوتا ہے۔اِن فلموں میں دِکھائے جانے والے مناظر کی تمام تٖفصیلات میکانی طرز(مشینی انداز) کی ہوتی ہیں۔
عضو تناسل کی لمبائی موٹائ بڑھانے اور سو فیصد مکمل علاج کیلیے رابطہ کریں
Read more

عضو تناسل میں تناؤ نہ ہونا

,


عضو تناسل میں تناؤ نہ ہونے(ED)سے مُراد یہ ہے کہ متعلقہ مَرد،جنسی ملاپ کے لئے اپنے عضو تناسل میں مطلوبہ تناؤحاصل نہ کر سکے یا اس تناؤ کو جنسی ملاپ کی تکمیل تک قائم نہ رکھ سکے۔ اگرچہ یہ کیفیت بڑی عمر کے مَردوں میں زیادہ عام ہے،تاہم یہ عام صورت حال کسی بھی عمر میں پیش آسکتی ہے۔بعض اوقات عضو تناسل میں تناؤ قائم نہ رکھ پانا لازمی طور پر فکر مندی کی بات نہیں ہے لیکن اگر ایسا بار بار یا مستقل طور پر ہوتا ہے تو اِس کے نتیجے میں ذہنی دباؤ اور باہمی تعلقات کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں اور خود احترامی بھی متاثر ہو سکتی ہے۔پہلے اِس کیفیت کو نامَردی کہا جاتا تھااور اِسے ایک ممنوعہ موضوع سمجھا جاتا تھا۔اِس معاملے کو ایک نفسیاتی مسئلہ یا بڑی عمر کا نتیجہ خیال کیا جاتا تھا۔یہ خیالات حالیہ برسوں میں تبدیل ہوگئے ہیں۔اب یہ بات معلوم ہو گئی ہے کہ عضو تناسل میں تناؤ کا نہ ہونا یا اِسے قائم نہ رکھ پانے کے مسئلے کا تعلق نفسیاتی عوامل کے بجائے جسمانی عوامل سے زیادہ ہوتا ہے اور یہ کہ بہت سے مَردوں میں 80سال کی عمر تک بھی یہ صلاحیت معمول کے مطابق ہوتی ہے۔اگرچہ اپنے معلاج سے جنسی مسائل پر بات کرنا مشکل محسوس ہو سکتا ہے ،تاہم اِس سلسلے میں مدد حاصل کرنے کی اپنی ایک افادیت ہے۔ اِس مسئلے کے علاج میں ادویات سے جرّاحی (آپریشن )تک بہت سے علاج دستیاب ہیں جن کے ذریعے اکثر صورتوں میں متعلقہ مَردمعمول کی جنسی سرگرمیاں کرنے کی صلاحیت حاصل کر سکتے ہیں۔

عضو تناسل میں تناؤ نہ ہونے کے جسمانی اسباب
ایک وقت تھا جب معالجین کا خیال تھا کہ عضو تناسل میں تناؤ نہ ہونے کی بنیاد نفسیاتی عوامل ہوتے ہیں،لیکن یہ بات دُرست نہیں ۔اگرچہ خیالات اور جذبات عضو تناسل میں تناؤ پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں تاہم تناہو پیدا نہ ہونے کا سبب جسمانی بھی ہو سکتا ہے مثلأٔ صحت کا کوئی پُرانامسئلہ یا ادویات کے ذیلی اثرات وغیرہ۔ بعض اوقات بہت سے عوامل کا مشترکہ اثر عضو تناسل میں تناؤ نہ ہونے کے مسائل پیدا کرتا ہے۔
اِس مسئلے کے عام اسباب درجِ ذیل ہیں:
* دِل کے امراض۔
* خون کی نالیوں میں رُکاوٹ ہونا(atherosclerosis)۔
* ہائی بلڈ پریشر۔
* ذیابیطیس۔
* مُٹاپا۔
* غذا کے ہضم ہونے اور اس کی جسم میں ترسیل کے مسائل (metabolic syndrome)۔
دِیگر اسباب:
* بعض تجویز کردہ ادویات۔
* تمباکو نوشی۔
* الکحل اور دِیگر منشّیا ت ک استعمال۔
* پراسٹیٹ کے سرطان کا علاج۔
* توازن اور حرکت کی خرابی کا مرض (Parkinson’s disease)۔
* مُدافعتی نظام کا مرکزی اعصابی نظام کو تباہ کرنا (Multiple sclerosis)۔
* ہارمونز کی بے قاعدگیاں مثلأٔ ٹیسٹوس ٹیرون کی مقدار میں کمی (hypogonadism)۔
* عضو تناسل کی ساخت کے اندر خرابی (Peyronie’s disease)۔
* نچلے پیٹ میں کئے جانے والے آپریشن یا زخم جو حرام مغز (spinal cord)کو متاثر کرتے ہیں ۔
بعض صورتوں میں عضو تناسل میں تناؤ نہ ہونا کسی اور مرض کی علامت ثابت ہو سکتا ہے۔
عضو تناسل میں تناؤ نہ ہونے کے نفسیاتی اسباب
عضو تناسل میں تناؤ پیدا کرنے کے لئے مطلوبہ جسمانی کیفیتوں کے سلسلے کو جاری کرنے میں دِماغ ایک اہم کردار ادا کرتا ہے، مثلأٔ جنسی جوش کے احساسات کا شروع ہونا۔ جنسی احساسات میں بہت سے عوامل خلل ڈال سکتے ہیں اور تناؤ نہ ہونے کے معاملے کو مزید خرابی سے دو چار کرسکتے ہیں۔اِن عوامل میں درجِ ذیل اسباب شامل ہیں:
* ڈپریشن۔
* تشویش۔
* ذہنی دباؤ۔
* تھکن۔
* اپنے ساتھی سے بہت کم بات کرنا یا اُس سے اختلافات ہونا۔
ؑعضو تناسل میں تناؤ نہ ہونے کے نفسیاتی اور جسمانی عوامل ایک دُوسرے کے ساتھ مِل کر کام کرتے ہیں۔مثال کے کے طور پر، ایک معمولی جسمانی مسئلہ ،جنسی ردِّعمل کو سُست رفتار بنادیتا ہے اور نتیجے کے طور پر تناؤ کے بارے میں تشویش پیدا ہو سکتی ہے اور اِس کے نتیجے میں تناؤ نہ ہونے کا مسئلہ مزید شدّت اختیار کو سکتا ہے۔
خطرے کے عوامل۔:
بہت سے عوامل عضو تناسل میں تناؤ نہ ہونے کا سبب بن سکتے ہیں:
* بڑی عمر کا ہونا: 75سال یا اس سے زائد عمر کے 80فیصد لوگوں میں عضو تناسل کا تناؤ نہ ہونا ظاہر ہوسکتا ہے۔بہت سے مَرد اپنی بڑھتی ہوئی عمر کے ساتھ جنسی فعالیت میں پیدا ہونے والی تبدیلیاں محسوس کرتے ہیں۔تناؤ حاصل کرنے میں زیادہ وقت در کار ہوتا ہے ،تناؤ میں زیادہ شِدّت نہیں ہوتی، اور ممکن ہے ہے کہ عضو تناسل کو براہِ راست تحریک دینے کی زیادہ ضرورت پیش آئے۔لیکن عضو تناسل میں تناؤ نہ ہونے کا تعلق براہِ راست عمر سے ہونا ضروری نہیں ہے۔ بڑی عمر کے لوگوں میں اِس مسئلے کے پیدا ہونے کا سبب اُن کی صحت کی حالت یا صحت کے حوالے سے لی جانے والی ادویات پر منحصر ہوتا ہے۔
* صحت کا پُرانا مسئلہ ہونا: پھیپھڑوں، جگر، گُردوں،دِل، عصاب، شریانوں اور نَسوں کے امراض ،عضو تناسل میں تناؤ نہ ہونے کا سبب بنتے ہیں ۔اِسی طرح اینڈو کرائن سسٹم (endocrine syste)کے امراض ،خصوصأٔ ذیابیطیس وغیرہ بھی عضو تناسل میں تناؤ نہ ہونے کا مسئلہ پیدا کرتے ہیں۔ شریانوں میں مادّوں کے جمع ہوجانے(plaque) سے بھی عضو تناسل کو خون کی فراہمی میں رُکاوٹ پیدا ہو سکتی ہے۔اور بعض مَردوں میں ٹیسٹوس ٹیرون کی کم سطح (male hypogonadism)بھی عضو تناسل میں تناؤ نہ ہونے کا سبب بنتی ہے۔
* بعض مخصوص ادویات کا استعمال: ڈپریشن روکنے والی ادویا ت، اینٹی ہسٹامینز،ہائی بلڈ پریشر ،درد اور پراسٹیٹ کے سرطان کا علاج کرنے والی ادویات کے علاوہ اور بہت سی ادویات کے اثر سے،اعصابی پیغامات یا عضو تناسل میں خون کے بہاؤ میں رُکاوٹ پیدا کرنے کے ذریعے ، عضو تناسل میں تناؤ پیدا نہ ہونے کاسبب بن سکتی ہیں۔سکون آور اور نیند لانے والی گولیاں یا ادویات بھی اِ ن مسائل کا سبب بنتی ہیں۔
* بعض آپریشن اور زخم: عضو تناسل کے تناؤ کو کنٹرول کرنے والے اعصاب کے ضائع یا اُنہیں نقصان پہنچنے سے عضو تناسل میں تناؤ پیدا ہونا ممکن نہیں رہتا۔یہ خلل نچلے پیٹ یا حرام مغز (spinal cord) کونقصان پہنچنے سے ہو سکتا ہے۔ مثانے، پراسٹیٹ گلینڈ یا مقعد کے آپریشن کے نتیجے میں عضو تناسل کا تناؤ حاصل نہ ہونے اِمکانات بڑھ جاتے ہیں۔
* منشّیات کا استعمال: الکحل، میری یو آنااور دِیگر منشّیات کے طویل استعمال سے اکثر اوقات عضو تناسل میں تناؤ نہ ہونا اور جنسی خواہش میں کمی پیدا ہوجاتی ہے۔
* ذہنی دباؤ، تشویش اور ڈپریشن: دِیگر نفسیاتی عوامل بھی بعض صورتوں میں عضو تناسل میں تناؤ نہ ہونے کا سبب بنتے ہیں۔
* تمباکو نوشی: تمباکو نوشی ،شریانوں اور نَسوں میں خون کے بہاؤ میں کمی لاتی ہے لہٰذا عضو تناسل میں تناؤ پیدا نہیں ہوتا ۔سگریٹ پینے والے مَردوں میں، ؑ عضو تناسل کا پیدا نہ ہونے کا اِمکان بڑھ جاتا ہے۔
* مُٹاپا: معمول کے مطابق وزن رکھنے والے مَردوں کے مقابلے میں زائد وزن یا مُٹاپے کے حامل مَردوں میں ، عضو تناسل میں تناؤ پیدا نہ ہونے کا اِمکان بہت زیادہ ہوتا ہے۔
* غذا کے ہضم ہونے اور اس کی جسم میں ترسیل کے مسائل (metabolic syndrome): اِس کیفیت میں پیٹ پر چربی کا بڑھ جانا ، کولیسٹرول اور ٹرائی گلیسرائیڈ کی غیر صحت بخش سطح ہونا،ہائی بلڈ پریشر ہونا اور انسولین کی مُزاحمت مخصوص علامات ہیں۔
* طویل عرصے تک سائکل چلانا: تجربات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ طویل عرصے تک سائیکل چلانے سے اس کی سیٹ کا دباؤ اندر کی نَسوں کو دبادیتا ہے اور عضو تناسل میں خون کے بہاؤ کو روکتا ہے،اور اِس سے عارضی طور پر عضو تناسل میں تناؤ نہ پیدا ہونا ارعضو تناسل کی حِسّاسیت میں کمی آجاتی ہے
Read more

دیر سے انزال ہونا کسے کہتے ہیں؟

,


عضو تناسل میں مضبوط تناؤ اور کافی جنسی تحریک اور بیداری کے باوجود انزال نہ ہونے کی کیفیت کو دیر سے انزال ہونا کہا جاتا ہے۔اِس کیفیت سے دوچار ہونے والے مَردوں کی تعداد ایک سے چار فیصد تک ہوتی ہے۔
دیر سے انزال ہونے کی کیفیت کو بنیادی یا ثانوی درجوںمیں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔جنسی ملاپ کے دوران کبھی انزال نہ ہونے کی کیفیت کو بنیادی کیفیت کہا جاتا ہے۔ جب متعلقہ مَرد کو پہلے کبھی جنسی ملاپ کے دوران انزال ہوتا تھا لیکن اب ایسا نہیں ہوتا یا بہت کم مواقع پر ایسا ہو تو اِس کیفیت کو ثانوی کیفیت کہا جاتا ہے۔

دیر سے انزال ہونے کی کیفیت جنسی ملاپ کے دوران تو واقع ہوتی ہے لیکن خود لذّتی کے عمل کے دوران ایسا بہت کم مواقع پر ہوتا ہے۔در حقیقت بنیادی یا ثانوی کیفیت سے دوچار مَردوں میں سے 85فیصد مَرد خود لذّتی کے عمل کے دوران جنسی لطف کی انتہا کو عام طور پرپہنچ جاتے ہیں۔بعض حالات میں دیر سے انزال ہونے کی کیفیت ،جنسی ملاپ اور خود لذّتی دونوںہی صورتوں میں واقع ہوسکتی ہے۔لہٰذا ایسے مَردوںکو انزال نہیں ہوتا یا جنسی ملاپ یا خودلذّتی کے طویل دورانئے کے بعد ہی انزال ہونا ممکن ہوتا ہے۔اِس مسئلے کے نتیجے میں اُلجھن پیدا ہوتی ہے اور دونوں ساتھی پریشانی محسوس کرتے ہیں ۔
بعض صورتوں میں، انزال کے بغیر ہی متعلقہ مَردجنسی لطف حاصل کر لیتا ہے ۔اِس صورت کو اکثر ’خُشک لطف‘ کہا جاتا ہے (لیکن صِرف اس صورت میں جب بعد میں بھی انزال نہ ہو)۔
دیر سے انزال ہونے کے اسباب کیا ہیں؟
عام طور پر معالج (خاص طور پر یورولوجسٹ)،تفصیلی طور پر طبّی /جذباتی /جنسی ہسٹری لینے کے ذریعے ،دیر سے انزال ہونے کی کیفیت کے اسباب معلوم کر سکتے ہیں۔
دیر سے انزال ہونے کے اکثر اسباب درجِ ذیل ہیں:
* ادویات کے ذیلی اثرات: ڈپریشن کوروکنے والی ادویات،تشویش اور بلڈ پریشر کے علاج میں استعمال ہونے والی ادویات ،انزال کے عمل کو سُست بنانے کو سبب بن سکتی ہیں۔
* الکحل یا غیر قانونی منشّیات کا استعمال۔
* اعصاب کا ضائع ہونا یا انہیں نقصان پہنچنا: دِل کے دورے یا حرام مغز (spinal cord) یا اعصابی نقصان کی صورت میں بھی دیر سے انزال ہونے کا مسئلہ پیدا ہو سکتا ہے۔
* نفسیاتی عوامل: جنسی کارکردگی کے بارے میں تشویش ہونا، ڈپریش، باہمی تعلقات کے مسائل وغیرہ بھی دیر سے انزال ہونے کا سبب بنتے ہیں۔
* خود لذّتی کے عمل کو تیزی سے تکمیل پہنچانے والے مَردوں کو جنسی ملاپ کی نسبتأکم رفتارمیں انزال ہونے میں مشکل پیش آتی ہے۔
کیا دیر سے انزال ہونے کی کیفیت کے لئے علاج دستیاب ہیں؟
دیر سے انزال ہونے کی کیفیت کے لئے بہت سے علاج دستیاب ہیں۔علاج کا انتخاب ممکنہ سبب کی بنیادپر کیا جاتا ہے۔
* اگر تجویز کردہ ادویات اِس کیفیت کا ممکنہ سبب معلوم ہوں تو معالج کی مدد سے متبادل ادویات کے انتخاب سے عام طور پر مسئلہ حل ہو جاتا ہے۔بعض مخصوص ادویات کا استعمال نہ ہی روکا جا سکتا ہے اور نہ ہی انہیں تبدیل کیا جا سکتا ہے لہٰذا تجویز کردہ ادویات کا استعمال اپنے طور پر کبھی ترک نہیں کرنا چاہئے ، اِس سلسلے میں متعلقہ ڈاکٹر ہی سے رجوع کیجئے۔
* کثرت سے شراب نوشی کرنے والے افراد میں ،دیر سے انزال ہونے اور عضو تناسل میں تناؤ نہ ہونے کے مسائل بہت عام ہیںلہٰذا اِن کا آسان حل یہ ہے کہ : شراب نوشی کو محدود کیا جائے۔اسی طرح غیر قانونی منشّیا ت کا استعمال بھی ترک کیا جائے یا کم از کم محدود کر دیا جائے۔
* بہت سے ماہرین کا خیال ہے کہ دیر سے انزال ہونے کی زیادہ تر صورتوں میں نفسیاتی عوامل کارفرما ہوتے ہیں ،لہٰذامکمل جنسی فعالیت حاصل کرنے کے لئے کسی مستند ماہر کے ذریعے ،مشاورت کاریاور جنسی علاج کا حصول ہی اِس کیفیت کا بنیادی علاج ہے۔
مَردوںمیں معکوس انزال ہونے کی صور ت یہ ہوتی ہے کہ منی ،معمول کے مطابق پیشاب کی نالی کے راستے سے خارج ہونے کے بجائے،مثانے میں داخل ہوجاتی ہے
عضو تناسل کی لمبائی موٹائ بڑھانے اور سو فیصد مکمل علاج کیلیے رابطہ کریں
Read more
 

men's sex problems Copyright © 2012 -- Template created by Dr Majid Aslam -- Powered by Earn Studio